اداروں پر حملے نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا عائشہ گلا لئی

ن لیگ اداروں پر حملے کررہی ہے اور ججوں کو گالیاں دے رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی


خبر ایجنسی March 04, 2018
ن لیگ اداروں پر حملے کررہی ہے اور ججوں کو گالیاں دے رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی۔ فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کو دیا کیوں کہ پیپلزپارٹی اس وقت اداروں پر حملے نہیں کررہی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کو دیا، میری اپنی جماعت رجسٹرڈ ہوچکی ہے، تحریک انصاف سے علیحدہ ہوچکی ہوں، عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں، ن لیگ اداروں پر حملے کررہی ہے اور ججوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔

عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میڈیا قوم کی چور مریم نواز کو کوریج دیتا ہے مگر دوسروں کو نہیں دیتا تاہم پیپلزپارٹی کو ووٹ اس لئے دیا کہ وہ اداروں پر حملے نہیں کررہی بلکہ اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں