پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے پر پنجاب حکومت کا نوٹس

خودساختہ مہنگائی کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو حکم جاری۔


Khalid Rasheed March 05, 2018
خودساختہ مہنگائی کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو حکم جاری۔ فوٹو : فائل

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت صوبے میں خود ساختہ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لیے میدان عمل میں اتر آئی ہے۔

پنجاب حکومت نے خودساختہ مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف حکم جاری کیا ہے کہ گراں فروشی کرنے اور اشیاء صرف کو سرکاری ریٹ سے زائد نرخ پر فروخت کرنے والے دکان داروں کو جیلوں میں بند کیا جائے ان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے بتایا گیا ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت نے ایک صوبائی خفیہ ادارے کی رپورٹ پر صوبہ بھر میں دوکانداروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے از خود منہ مانگے دام وصول کر کے مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔

صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلہ کو غلط طور پر استعمال ہونے سے روکا جائے، دکان داروں کی طرف سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نہ جوڑا جائے بلکہ قیمتوں کو کنٹرول رکھا جائے اشیاء صرف کی دکانوں پر نرخ نامے کی موجودگی یقینی بنائی جائے بالخصوص ہر سبزی اور پھل پر علیحدہ علیحدہ نرخ نامہ نمایاں طو رپر آویزاں کیا جائے۔

مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ آویزاںنہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں