وژن 2025 ڈیولپمنٹ مادلز کی کلسٹر بیسڈ اسٹڈی کرانے کا فیصلہ

ملکی وغیر ملکی مارکیٹوں میں معیار کی جانچ اور برآمدات کے حوالے سے تجزیات کی روشنی میں بہتری لانا ہے۔


حسیب حنیف March 05, 2018
ملکی وغیر ملکی مارکیٹوں میں معیار کی جانچ اور برآمدات کے حوالے سے تجزیات کی روشنی میں بہتری لانا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں وژن 2025کے تحت کلسٹر کی بنیاد پر ڈیولپمنٹ ماڈلز کی اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی وا صلاحات وژن 2025کے تحت منرل ٹرانسفارمیشن پلان، ایگری کلچر ٹرانسفار میشن پلان اور انڈسٹریل ٹرانفارمیشن پلان پر ریسر چ اور فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے کنسلٹنسی فرم ہائر کرے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں وژن 2025کے تحت کلسٹر کی بنیاد پر ڈیولپمنٹ ماڈلز کی اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اسٹڈی وژن 2025 کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل اسٹڈی ہو گی جس کے لیے وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی جانب سے منرل ٹرانسفار میشن پلان، ایگری کلچر اور انڈسٹریل ٹرانسفارمیشن پلان پر ریسرچ اور فزیبلٹی اسٹڈی کرانے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلسٹر کی بنیاد پر ڈیولپمنٹ ماڈلز کی کرائی جانے والی اس اسٹڈی کے لیے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کلسٹر بیسڈ اسٹڈی میں 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اسٹڈی کا مقصد اپنی موجودہ پید اوار کو دیکھتے ہوئے طلب کا اندازہ لگانا اپنے مد مقابل ممالک کے مقابلے میں اپنے پوٹینشل کا اندازہ لگانا اور ملکی اور غیر ملکی مارکیٹوں میں معیار کا تجزیہ کرنا ہے۔

اس اسٹڈی کے تحت موجودہ اور پوٹینشل برآمدات کا تجزیہ بھی کیا جائے گا کہ پاکستان کی اس وقت برآمدات کیا ہیں اور اس کو کس حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس اسٹڈی کے تحت موجودہ ویلیو چین کو جاننے کے ساتھ ساتھ اس کو آگے لانے کا تعین بھی کیا جائے گا اور اس کلسٹر بیسڈ اسٹڈی میں مارکیٹ میں پاکستان کے حصے کا بھی تعین کیا جائے گا۔

اسی اسٹڈی کے تحت پاکستا ن کو عالمی بہتر پریکٹس، انفرااسٹرکچر گیپ، انسٹیٹیوشنل گیپ، ہیومن ریسورس گیپ کا بھی تعین کیا جائے گا اور انٹرنیشنل مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے عالمی بہترین پریکٹس کے تحت پاکستان کے کلسٹرز کو عالمی معیار پر فروغ دینے پر کام کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ وژن 2025کے تحت کرائی جانے والی کلسٹر بیسڈ یہ اسٹڈی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو پاکستان کی جانب سے وژن 2025کے اہداف کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں