زیادہ ڈاٹ بالز کراچی کنگز کے لیے دردِ سر بن گئیں

آج پریکٹس سیشن میں خامیوں پر قابوپانے کی کوشش کریں گے،مکی آرتھر


Numainda Khususi March 06, 2018
بابراعظم کااسٹرائیک ریٹ زیادہ ہونا چاہیے،آفریدی اگلے میچ کیلیے دستیاب ہونگے۔ فوٹو: فائل

کراچی کنگز کی بیٹنگ میں زیادہ ڈاٹ بالز مکی آرتھر کیلیے درد سر بن گئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کو کراچی کی کنگز کی مسلسل فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے پوائٹٹس ٹیبل میں بھی دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا، میچ کے پریس کانفرنس میں کوچ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ ٹیم میں جیت کی تڑپ میں کمی محسوس ہوئی ،اچھا آغاز کرنے کے بعد رنز کی رفتار نہیں بڑھائی،ہمیں مزید 20 رنز مجموعے میں شامل کرنا چاہیں تھے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور وہ ایک بہترین بیٹسمین ہیں لیکن اسٹرائیک ریٹ زیادہ ہونا چاہیے۔ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی اننگز میں 40 ڈاٹ بالز کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

آرتھر نے کہا کہ اچھی پچ پر کم رنز بنانے کے بعد بولرز نے بھی لائن اور لینتھ درست نہیں رکھی،فیلڈنگ میں بھی مسائل تھے،تسلسل کیساتھ باؤنڈریزکی وجہ سے اسلام آباد کو ہدف حاصل کرنے میں مشکل نہیں ہوئی۔

کوچ نے کہا کہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی لیکن دیگر پلئیرز کو ذمہ داری لینا چاہیے تھی،آل راؤنڈر امید ہے کہ اگلے میچ کیلیے دستیاب اور ہم درمیانی اوورز میں رنز کا سیلاب روکنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ منگل کو پریکٹس سیشن میں اپنی پلاننگ اور خاص طور پر رنز روکنے کیلیے کچھ خاص کرنے کی سوچ کیساتھ ٹریننگ کرینگے، دبئی میں کنڈیشنز مختلف اور ہمارے لیے زیادہ مناسب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں