نئی نمبر پلیٹ کی عدم تنصیب سے شہری پریشان

خفیہ کیمروں اور ذرائع سے بڑی نمبر پلیٹ شناخت ہوسکے گی،ڈیڈ لائن میں 2 دن رہ گئے.


Express Desk April 04, 2013
ایک کاریگر نئی نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر نصب کررہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

سندھ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل مالکان کو نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 2 دن رہ گئے۔

پولیس ترجمان نے28 مارچ کو اعلامیے کے ذریعے توسیع میں5 اپریل تک اضافے سے آگاہ کیا تھا، ٹریفک پولیس اور پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں سے نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر نذرانے وصول کرنے میں مصروف ہیں۔



تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے موٹر سائیکل پر ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ ، بینک ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسئلے کا واحد اور انوکھا حل یہ نکالا ہے کہ پرانی موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرکے بڑی اور واضح نمبر پلیٹ لگادی جائیں تاکہ کسی بھی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی خفیہ کیمروں اور دیگر ذرائع سے نمبر پلیٹ کے ذریعے شناخت واضح ہوسکے، بظاہر مثبت نظر آنے والے اس اقدام کو بھی ٹریفک پولیس اور پولیس اہلکاروں نے کمائی کا ذریعہ بنالیا،واضح رہے کہ محکمہایکسائز نئی رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں کو بڑی نمبر پلیٹ جاری کررہا ہے۔

تاہم شہر میں لاکھوں پرانی موٹر سائیکلوں پر پرانی چھوٹی اور غیر واضح نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں، پولیس حکام نے نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر چھوٹ کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی جو5 اپریل کو ختم ہورہی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کو اس بارے میں واضح لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے تاکہ شہریوں کو نمبر پلیٹ حاصل کرسکیں اور جاری ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں