بدینگیس لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

سوئی گیس کمپنی کے دفتر پر3گھنٹے تک دھرنا،افسران و اہلکاروں کے خلاف نعرے.


Express News Desk April 04, 2013
سوئی گیس کمپنی کے دفتر پر3گھنٹے تک دھرنا،افسران و اہلکاروں کے خلاف نعرے. فوٹو: رائٹرز/ فائل

KARACHI: گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شاہنواز چوک سے احتجاجی ریلی نکالی۔

شرکاء نے شہر کا گشت کرتے ہوئے سوئی گیس کمپنی کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر3گھنٹوں تک دھرنا دیا اور دفتر کو بند کر کے آمدورفت بندکر دی اور افسران اور اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہریوں الطاف حسین،اشفاق میمن و دیگر نے کہا کہ پہلے ہمیں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے تباہ کر دیا۔



اب رہی سہی کسر گیس کمپنی پوری کر رہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا جائے اور گیس پریشر کو بڑھا کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں