اسناد کی تصدیق 298 سیاستدانوں کا پنجاب یونیورسٹی بورڈ سے رابطہ

نواز شریف، شہبازشریف، منظور وٹو، حمزہ شہباز، مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہیں


Yousuf Abbasi April 04, 2013
نواز شریف، شہبازشریف، منظور وٹو، حمزہ شہباز، مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہیں فوٹو: فائل

نواز شریف، شہباز شریف، منظور وٹو سمیت سیکڑوں سیاسی شخصیات کی اسناد کی تصدیق اور نقول کے حصول کیلیے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور پنجاب یونیورسٹی میں درخواستیں جمع ہوگئی ہیں۔

لاہور ثانوی بورڈ کو 200 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کو مجموعی طور پر 98 سیاسی شخصیات کے کیسز موصول ہوئے ہیں جن کو آج نمٹا دیا گیا ہے۔

9

بورڈ اور یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق اس وقت نواز شریف، میاں منظور وٹو، شہبازشریف، حمزہ شہباز شریف، سلمان شریف، شیخ علاو الدین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ عمران نذیر نے اپنی اسناد اور ڈگریوں کی نقول اور تصدیق کیلیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر لیاقت کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر جعلی ڈگری ہولڈرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔