گرین پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا نئے پودے اگانے میں سرفہرست

پونے 2 کروڑ اگائے گئے پودوں میں پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے نمبرپرہے۔


شبیر حسین March 11, 2018
پونے 2 کروڑ اگائے گئے پودوں میں پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے نمبرپرہے۔ فوٹو: فائل

گرین پاکستان پروگرام کے تحت سب سے زیادہ پودے پختونخوا میں 71 لاکھ 79ہزار پودے اگائے گئے۔

وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھرکے100 اضلاع میں اب تک 1کروڑ80 لاکھ 46 ہزار نئے پودے اگائے گئے، مزید 2کروڑ11 لاکھ 17 ہزار پودے نرسریوں میں اگانے کیلیے تیار ہیں۔

اگائے گئے پودوں میں سے1کروڑ 6 لاکھ82 ہزار پودے باضابطہ شجرکاری کے ذریعے اگائے گئے جبکہ قدرتی طور پر اگنے والے73 لاکھ 64 ہزار پودوں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے محفوظ بناکر پروان چڑھایا۔

دستاویز کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2016-17ء سے 2020-21ء تک مقامی طور پر اگنے والے10کروڑ پھلدار اور پھولدار پودے اگانے کاہدف مقرر کیا گیا،جس کیلیے 3 ارب 65 کروڑ20 لاکھ منظورکئے گئے،اب تک 93 کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار روپے جاری ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پودے پختونخوا میں 71 لاکھ79ہزار،پنجاب میں 25 لاکھ 64ہزار پودے،سندھ میں26 لاکھ 10 ہزار، بلوچستان میں7 لاکھ26 ہزار، آزادکشمیر میں 40 لاکھ 87 ہزار پودے ، گلگت بلتستان میں3 لاکھ 86 ہزار پودے جبکہ فاٹا میں4 لاکھ 94 ہزار پودے اگائے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں