سی پیک خطے کی معیشت کا منظرنامہ بدل دے گا چینی میڈیا

بی اینڈ آر منصوبے کی مکمل حمایت کی وجہ سے پاکستان کا تصوربہتر ہوا ہے، چینی جریدہ


خبر ایجنسی March 12, 2018
منصوبے کا سرد مہری سے جواب دینے والے ممالک جنوبی ایشیا کی نشاط ثانیہ کے تماشائی ہوسکتے ہیں، چینی جریدہ۔ فوٹو: فائل

چینی جریدے نے کہا ہے کہ سی پیک پورے علاقے کی معیشت کا منظرنامہ تبدیل کردے گا۔

چینی جریدے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو بیلٹ وروڈ منصوبے (بی آر آئی) کا قومی منصوبہ ہے، تجارتی روٹوں کو مختصر کرکے علاقائی اقتصادی منظر نامے کی تشکیل نوکرکے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا اور ملحقہ علاقوں کے دوسرے ممالک کیلیے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

بی اینڈ آر منصوبہ جنوبی ایشیا بھر میں شہ سرخیاں بناہوا ہے جہاں کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقامی مفادات کازیادہ سے زیادہ خیال رکھنے کی کوشش میں علاقائی اقتصادی ادغام کے مستقبل پرغور کریں۔

مضمون کے مطابق علاقے کے بعض ممالک میںاعلیٰ سطح پر مسلسل دوطرفہ تبادلوں کا عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستان کا تصور بہتر ہوا ہے کیونکہ پاکستان بنی نوع انسان کی مشترکہ خوشحالی کیلیے چینی صدر شی چن پنگ کی طرف سے اعلان کیے جانے والے منصوبے کی پوری حمایت کررہا ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اعلیٰ سطح کی پہلی غیر ملکی شخصیت تھے جنھیں رواں مہینے نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر کے پی شرما اولی نے حلف اٹھانے کے بعد ان کا خیر مقدم کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں