کرہ ارض کو بچانے کیلیے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں ناسا

شہابیے گر رہے ہوں توانھیں ایٹمی ہتھیار سے مارکر تباہ کیا جاسکتا ہے، تجویز پیش


خبر ایجنسی March 12, 2018
آنیوالے برسوں میں دنیا پر شہابیے گرنے کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، سائنسدان۔ فوٹو: فائل

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو شہاب ثاقب سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ناسا کی شہابیوں کے حوالے سے نئی رپورٹ جسے ہیمر کا نام دیا گیا ہے میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ کرہ ارض کو شہابیوں سے بچانے اور امکانی تباہی سے بچے رہنے کیلیے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب یہ شہابیے گر رہے ہوں تو انھیں مار کر تباہ کیا جاسکتا ہے اس طرح کرہ ارض کو محفوظ تر بنایا جاسکتا ہے، یہ چھوٹے ایٹمی ہتھیارایک خلائی جہاز کی مدد سے استعمال کیے جائیں گے لیکن اگر انھیں مار گرانے کیلیے زیادہ وقت نہیں ہوا تو زمین سے ہی ایٹمی ہتھیار داغے جاسکیں گے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں اور زمانوںمیں دنیا پر شہابیے گرنے کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، انھیں مار گرانے کیلیے ہیمر نامی خلائی جہاز کے ذریعے جو ہتھیار داغا جائے گا اس کا وزن کئی ٹن ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں