لوٹ کھسوٹ اورظلم کے نظام کوبدلنے نکلا ہوں الطاف حسین

ایم کیو ایم کے امیدوار پورے ملک سے بھاری تعداد میں منتخب ہوکر اسمبلیوں میں پہنچیں گے


Express Desk April 05, 2013
ایم کیو ایم کے امیدوار پورے ملک سے بھاری تعداد میں منتخب ہوکر اسمبلیوں میں پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ملک کے سارے عوام خراب نہیں ہوتے۔

98فیصدعوام محنتی،ایماندارہیں جبکہ2فیصد ڈاکواورلٹیر ے ہیں اورمیں لوٹ کھسوٹ اور ظلم وجبرکے اسی نظام کوبدلنے نکلاہوں۔ پنجاب ہائوس لاہورمیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمے داران ،نامزد امیدواروں اورلاہور ڈسٹرکٹ کے کارکنوں سے فون پرگفتگو کر تے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے اورایم کیوایم میں اس بات کوقطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا کہ تحریک کاکوئی بھی ذمے دارکارکنوں کے ساتھ وڈیروں جیساسلوک کرے،کارکنان تحریک کی ریڑھ کی ہڈ ی ہیں اورایم کیوایم میں کارکنوں سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں۔

6

انھوں نے سینٹرل پنجاب کے ذمے داروں اور کارکنوں سے کہاکہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اور ثابت قدمی کے ساتھ تحریکی کام جاری رکھیں،الطاف حسین نے تمام ذمے داران ،کارکنان اور خواتین کارکنان کی محنت اور انتھک کاوشوں پر انھیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ایم کیو ایم کے امیدوار پورے ملک سے بھاری تعداد منتخب ہوکر اسمبلیوں میں غریب عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں