پی آئی اے کا قرضہ ادا کرو اسٹیل ملز مفت لو مشیر خزانہ کی فراخ دلی

اسٹیل ملز بند پڑی ہے پیسہ تنخواہوں پر ضائع ہو رہا ہے، اگلا بجٹ ٹیکنوکریٹک نوعیت کا ہوگا، مفتاح اسماعیل


اسٹیل ملز بند پڑی ہے پیسہ تنخواہوں پر ضائع ہو رہا ہے، اگلا بجٹ ٹیکنوکریٹک نوعیت کا ہوگا، مفتاح اسماعیل۔ فوٹو: فائل

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو پی آئی اے کا قرضہ ادا کر دے اسے اسٹیل ملز مفت دیدوں گا اور جو اسٹیل ملز قرضے کے بدلے لینا چاہے تو اسے ایک ڈالر کے عوض حوالے کر دوں گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز بند پڑی ہے پیسہ تنخواہوں پر ضائع ہو رہا ہے ایسی مل کو حکومت اپنے پاس کیوں رکھے گی ہم نے پاکستان سٹیل ملزاور پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی ہے مگر ہم ایسا نہیں کر سکے، پاکستان کی زرعی پالیسی میں بنیادی غلطیاں ہیں، ان کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا بجٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 4.5 فیصد تک رکھنے کی کوشش کی جائیگی، قومی معیشت پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگلا بجٹ ٹیکنوکریٹک نوعیت کا ہوگا، بہتر معاشی انتظام سے ملکی معیشت مزید بڑھے گی، آئندہ مالی سال کیلئے ہم بہتر بجٹ پیش کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائیگا جو سیاست سے ہٹ کر ہوگا، حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن ) نے عوامی نوعیت کا بجٹ پلان کیا ہے تاکہ ووٹرز کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں