امریکا نے پھر پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف مدد نہ کرنے کا الزام لگا دیا

امداد روکنے کی دھمکی کے باوجودطالبان سے رابطے بھی مکمل ختم نہیں کیے، سینئر عہدیدار کی ہرزہ سرائی


خبر ایجنسی March 18, 2018
پاکستانی ہماری معلومات پرتوردعمل ظاہرکرتے ہیں مگر خود سے کارروائی نہیں کرتے جس کی وہ اہلیت بھی رکھتے ہیں، عہدیدار۔ فوٹو: فائل

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان طالبان اور دہشت گردتنظیموں کے خاتمے کیلیے امریکا کی انتہائی کم مدد کر رہا ہے۔

نام ظاہر کیے بغیر سینئر عہدیدارنے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر2 ارب ڈالرکی امداد روکنے کی امریکی دھمکی کے باوجود پاکستانی حکومت کی طرف سے انتہا پسندوں کیخلا ف کارروائی کی رفتار انتہائی سست اور کم ہے۔ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلیے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا۔

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عہدیدار نے کہاکہ ہم پاکستانی حکام سے خاص درخواستیں کرتے رہتے ہیں اور انھیں معلومات بھی فراہم کرتے ہیں جن پروہ ردعمل بھی ظاہرکرتے ہیں لیکن ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف اپنے طورپرکارروائی کر رہے ہیں جس کی ہم توقع کرتے ہیں اورپاکستان اس کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہاکہ ایسے اشارے کم ہی ملتے ہیں کہ پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں فعال طالبان کیساتھ روابط مکمل ختم کیے ہوں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایک آسان کام ہے ہمیں پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں