بھارت سے جنگ کے بعد ضبط جائیدادوں پر قبضے کا انکشاف

بھارت سے جنگ کے بعد ضبط جائیدادوں پر قبضے کا انکشاف


حسیب حنیف March 21, 2018
بھارت سے جنگ کے بعد ضبط جائیدادوں پر قبضے کا انکشاف فوٹو: فائل

1965 اور 1971 کی جنگ کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارتی نیشنلزسے ضبط کی جانے والی اربوں روپے کی جائیدادوں پر قبضے کاانکشاف ہوا ہے یہ جائیداد ڈیفنس آف پاکستان رولز کے تحت ضبط کی گئی تھی۔

ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق 1965اور 1971 کی جنگ کے دوران بھارتی نیشنلز کی پاکستان میں پراپرٹی کودشمن / حریف کی جائیدادقرار دیتے ہوئے صوبہ سندھ اور پنجاب میں بڑی تعداد میں جائیدادیں ضبط کی گئی جس میں زرعی زمین ، کھلے پلاٹس، دکانیں ، فلیٹ اور گھر شامل ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیفنس آف پاکستان رولز کے تحت ضبط کی جانیوالی حریف کی جائید ادوں کا انتظام وزارت مواصلات کے پاس ہے۔ دشمن کی جائیدادوںکیلئے انتظامی ادارہ کسٹوڈین آ ف اینی می پراپرٹی فار پاکستان کا سربراہ سیکرٹری مواصلات بطور مخافظ فرائض سرانجام دیتا ہے۔ اس وقت سندھ کے مختلف اضلا ع میں 687رہائش گاہیں، 357 دکانیں اور 83پلاٹ ہیں، سندھ میں 2لاکھ 335ایکڑ پر کھلی زمین ہے تاہم لاہوراورکراچی میں واقعہ ضبط شدہ دشمن کی جائیدادوں میں سے بڑی تعداد میں جائیدادوں پر قبضے کاانکشاف ہوا ہے۔

پنج محل مزنگ لاہورمیں ضبط شدہ بھارتی دشمن کی جائیدادجس پر 6کنال 5مرلہ رہائشی عمارت تعمیر ہے، 1998سے پہلے کا قبضہ ہو اہے جسے تاحال نہیں چھڑوایا جا سکا، لاہور میں ہی نیلا گنبد 12 مرلہ سے زائد کمرشل کم رہائشی عمارت جو کہ چارمنزلوں پر مشتمل ہے اس عمارت پربھی چار افراد نے قبضہ کر رکھا ہے، اسی طرح لاہور میں ہی ایبٹ مونٹگو میری روڈ پر 2 کنال 1مرلے کے کمرشل پلاٹ پربھی قبضہ ہے جبکہ کراچی میں فریری ٹائون کوارٹر 6 آدم روڈکراچی میں رہائشی عمارت پر بھی قبضہ ہے اس رہائشی عمارت میں 10 رہائشگاہیں اور 41 سرونٹ کوارٹر ہیں جس میں سے 6گھروں پر قبضہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں