امریکا کی نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران

پوری دنیا سمیت اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا، امریکا نے مخالفت کی، ترجمان پارلیمنٹ


APP March 21, 2018
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے پر تمام فریقین قائم رہیں فوٹو:فائل

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کیلیے کام نہیں کیا بلکہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کیلیے 19بار قوانین پاس کیے۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا بشمول اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور یورپی یونین نے جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا تاہم امریکا نے شروع دن سے ہی اس کی مخالفت کی، نقوی حسینی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا موجودہ عمل غیر مطمئن ہے اور اس کی وجہ امریکا کی وعدہ خلافی ہے، انھوں نے کہا کہ جب 2016 میں جوہری معاہدہ طے پایا تو امریکا نے اگلے دن ہی11 ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، دریں اثنا جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے زور دیا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے پر تمام فریقین قائم رہیں اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں، انھوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ خطے اور پوری دنیا کیلیے نہایت اہم ہے اس لیے اس معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور اس کی پاسداری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں