سینئرز کو عزت سے ریٹائر ہونے کی راہ دکھا دی گئی

کھیل سے کنارہ کشی اختیارکرنے والے ہر پلیئرکیلیے بینیفٹ میچ کرایاجائیگا


کورسز کراکے کوچنگ سے منسلک ہونے کا موقع بھی فراہم کرنے کا فیصلہ. فائل فوٹو

پاکستان میں سینئر کرکٹرز کو عزت سے ریٹائر ہونے کی راہ دکھا دی گئی۔

گذشتہ دنوں پی سی بی کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ہر پلیئر کیلیے بینیفٹ میچ کرایا جائے گا جس سے اسے لاکھوں روپے کی آمدنی ہوگی،اسی کے ساتھ انھیں کوچنگ کورسز کر کے اس شعبے سے منسلک ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ذریعہ معاش برقرار رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عزت سے ریٹائر ہونے کا رواج نہیں ہے، بڑے بڑے کرکٹرز کے کیریئر کا افسوسناک انداز میں اختتام ہوا۔

دورئہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بھی یہ باتیں سامنے آئیں کہ ناقص کھیل پیش کرنے والے چند کرکٹرز شائد خود ہی کرکٹ چھوڑ دیں گے مگر کسی کی جانب سے ایسا نہ ہوا، اس حوالے سے گذشتہ دنوں بورڈ کے ایک اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا اور ایک پالیسی بھی تیار کر لی گئی جس سے ایسے کھلاڑی جو ریٹائر ہونا چاہتے ہیں ان کا مستقبل بھی محفوظ ہو جائے گا۔

3

ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اب جو بھی کرکٹر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرے گا اس کیلیے بورڈ کے زیراہتمام ایک بینیفٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا، اس کی تمام تر آمدنی مذکورہ کھلاڑی کو ملے گی، یوں وہ جاتے جاتے بھی کئی لاکھ روپے اپنے اکائونٹ میں منتقل کرا لے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے پلیئرز کوکوچنگ کورسز کرا کے سینئر یا جونیئر سطح پر صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے، یونس خان اسی اسکیم کے تحت مستقبل میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، انھیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی30 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا، اس سے ون ڈے کیریئر عملاً ختم ہو گیا مگر وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں