راؤ انوار کی عدم گرفتاری ہماری ناکامی ہے وزیر اطلاعات سندھ

ملزم کو جس طریقے سے پیش کیا اور گھمایا گیا، لگتا تھا وہ ملزم نہیں دولہا ہے، جبران ناصر


Monitoring Desk March 22, 2018
تہمینہ دولتانہ، اعجازچوہدری،جبران ناصر کی پروگرام ’’کل تک‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ORLANDO: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ راؤ انوار کی عدم گرفتاری ہماری ناکامی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگومیں کہا ہے کہ تمام ایجنسیوں کولکھا، سب نے مشترکہ کوشش کی مگر راؤ انوار کو پکڑ نہ سکے تاہم تفتیش سے پتہ چل جائے گاکہ کس نے پناہ دی؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم نقیب اللہ کیس کے لواحقین کے ساتھ ہیں،رعایت نہیں دی جائے گی۔

ادھر سماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ راؤانوارکی پیشی میں اس لیے پراسراریت ہے کیونکہ ہم کھل کربات نہیں کرتے تاہم اب چونکہ حالات بدل رہے ہیں، سوشل میڈیا آگیا ہے، لوگ جودیکھتے اورمحسوس کرتے ہیں ،اس کااظہارکرتے ہیں۔

جبران ناصر نے کہا کہ شروع میں معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی، مگرراؤانوارکی گمشدگی ہرگزرتے لمحے کے بعد شرمندگی کاسبب بن رہاتھا کیونکہ عوام اور میڈیا سوالات اٹھا رہا تھا کہ حاضر سروس پولیس اہلکار کا سراغ کیوں نہیں لگایا جارہا، آج راؤ انوار کو جیسے پیش کیا گیا اور گھمایا گیا، لگتا تھا وہ ملزم نہیں، دولہا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ ہماری حکومت ہوتی تو نوازشریف روز تاریخیں بھگتتا، ان کی بیٹی، داماد اور بیٹوں کے خلاف ایسے پرچے ہورہے ہیں کہ وہ ملک میں نہیں آسکتے۔

پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری نے کہا کہ نوازشریف ملک کا30ہزارکروڑلوٹ کرباہرلے گئے۔ سپریم کورٹ نے انھیں3 مرتبہ نااہل کیا،ان کے 2بیٹے مفرور ہیں، سمدھی،وزیراعظم کے طیارے پر لندن فرار ہوگیا، عدالتوں پر اعتماد کرنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں