پریس کانفرنس میں انتخابات کے التوا کا مطالبہ نہیں کیاالطاف حسین

بعض اخبارات میں شائع خبریں قطعی غلط ہیں،عاصمہ جہانگیر سے فون پربات چیت


Express Desk April 07, 2013
بعض اخبارات میں شائع خبریں قطعی غلط ہیں،عاصمہ جہانگیر سے فون پربات چیت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ انھوں نے انتخابات کے التوا کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے اوراس حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں قطعی غلط ہیں۔

یہ بات انھوں نے سپریم کورٹ بارکی سابق صدر،انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی سابق صدر اورممتازقانون داں محترمہ عاصمہ جہانگیرسے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔عاصمہ جہانگیر کے ایک سوال کے جواب میںالطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس دوران بعض صحافیوںکی جانب سے امیدواروں کی طویل اسکروٹنی سے پیداہونے والی مشکلات ومسائل کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انھوں نے کہاتھاکہ اسکروٹنی میں گڑ بڑنہیں ہونی چاہیے اورمکمل طورپرشفاف اورایماندارانہ ہونا چاہیے۔

اگرعجلت میں کی گئی توسب کچھ گڑبڑہوجائے گا لہٰذا اسکروٹنی کامرحلہ بحسن وخوبی مکمل کرنے کیلیے اگر تمام جماعتیں راضی ہوں تو15،دن یاایک ماہ کی توسیع کردی جائے تواس میں کوئی حرج نہیں،یہ میرامطالبہ نہیں،تجویزہے البتہ الیکشن کے حوالے سے ایم کیوایم کی تیاری مکمل ہے،الطاف حسین نے کہاکہ میں انتخابات کاالتوا ہرگز نہیں چاہتا بلکہ چاہتاہوں کہ انتخابات وقت پراورصاف وشفاف ہوں۔ عاصمہ جہانگیر نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ہی جمہوریت پسندجماعتیں اورحلقے انتخابات کابروقت انعقادچاہتے ہیں۔

3

عاصمہ جہانگیرنے الطاف حسین کی پریس کانفرنس میں بیان کردہ خیالات سے مکمل اتفاق کیااورکہاکہ ایک مخصوص ذہنیت رکھنے والاحلقہ پورے ملک کے روشن خیال عوام پر دلیل کے بجائے جبرکے ذریعے اپنے خیالات تھوپناچاہتاہے لہٰذا تمام ہی روشن خیال طبقات کوعوام کوحقائق سے آگاہ کرناچاہیے۔دریں اثناٹھٹھہ کے معروف سیاسی گھرانے،پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی شفیق احمدشاہ،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ٹھٹھہ کی صدرفہمیدہ شاہ،صاحبزادی شبانہ شاہ اوران کے خاندان کے دیگر افرادسے ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پرٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کی بقا و سلامتی اورخوشحالی دراصل پاکستان کی بقا،سلامتی اورخوشحالی ہے لہٰذا ارباب اختیارکوسندھ کی مجبوریوں اور محرومیوں کاخاتمہ کرناہوگا۔

الطاف حسین نے شفیق شاہ اورفہمیدہ شاہ کی ہزاروں افرادکے ساتھ شمولیت کوسندھ دھر تی کیلیے خوش آئندقراردیتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ اس سے سندھ میں سندھی مہاجرکی تفریق پیداکرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی اوردونوں فریقین ایک دوسرے کے قریب آئیںگے،اس سے سندھ میںغربت،جہالت، اور بدحالی کے خاتمے میں مددملے گی جبکہ مضبوط سندھ مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔الطاف حسین نے گفتگو میںامر پر افسوس کا اظہارکیاکہ سندھ بھر میں قدیم اورفرسودہ نظام قائم ہے جہاں کاروکاری اور ونی کے نام پرظلم و بربریت کاسلسلہ جاری ہے،جاگیر دار ہاریوں اورمظلوم عوام کے خاندان درخاندان غلاموں کی حیثیت سے جیلوں میں رکھتے ہیں ایم کیوایم اقتدار میں آکر ان فرسودہ نظام کے شکنجے کو توڑ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں