فلم ’چشم بددور‘نے قسمت بدل دی اداکارہ تاپسی پنو

آئندہ ماہ اپنے خوابوں کے دیس پاکستان آؤنگی، آباواجداد کا تعلق لاہور سے ہے


Umair Ali Anjum April 07, 2013
اردو فلم میں کام کرنا اعزازہے، اردو زبان سے محبت ہے ، ایکسپریس سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارعلی ظفر کی نئی بھارتی فلم'چشم بددور'میں مرکزی کرداراداکرنے والی بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان اور اسکی عوام سے بے پناہ محبت ہے فلم'چشم بدور'نے میری قسمت بدل کے رکھ دی ہے لاہور اور کراچی کی عوام کا شکریہ اداکرنے آئندہ ماہ پاکستان آؤں گی۔

بھارت سے ٹیلی فون پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپنی نئی فلم 'چشم بدور'کے پریمئرشومیں پاکستان آنا تھا مگر مصروفیات کی بنا پرآنے کاارادہ ملتوی کیا۔

10

میرے آباواجداد کا تعلق پاکستان کے شہرلاھورسے ہے جوکہ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے ہندوستان آگئے تھے مگرمیں آج بھی جب کوئی خواب دیکھتی ہوں تواس میں مجھے اپنے آباواجدادکے پرانے گھراوراس مٹی کی خوشبوآتی ہے۔ ایک سوال پر اداکارہ تاپسی پنوکاکہنا تھا کہ میرے لیے یہ بات باعث اعزازہے کہ میں نے جس فلم میں کام کیاہے وہ اردومیں ہے مجھے بچپن سے ہی اردو زبا ن سے محبت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں