افغانستان میں داعش کے لیے برسر پیکار فرانسیسی خاتون گرفتار

خاتون صوبہ جاؤز جان سے گرفتار ہوئی، آپریشن میں 6 شدت پسند مارے گئے، افغان حکام


خبر ایجنسی March 24, 2018
خاتون صوبہ جاؤز جان سے گرفتار ہوئی، آپریشن میں 6 شدت پسند مارے گئے، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں داعش کیلیے برسر پیکار فرانسیسی خاتون جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق فرانسیسی خاتون کو شمالی صوبے جاؤزجان میں 2 روز قبل کی گئی فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع دارزاب میں افغان اسپیشل فورسز اور این ڈی ایس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فرانسیسی خاتون کے ساتھ داعش کے 5 افغان جنگجوؤں کوبھی گرفتار کیا گیا جبکہ افغان وزارت دفاع نے بھی فرانسیسی خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہاکہ اس کارروائی میں 6 شدت پسند مارے بھی گئے۔

صوبائی پولیس چیف محمد جوزجانی نے کہاکہ کارروائی میں امریکی فوج نے بھی حصہ لیا۔ انھوں نے داعش کے 4جنگجوؤں کی ہلاکت کادعویٰ کیا کہاکہ حالیہ میں صوبے میں داعش کیلیے سرگرم فرانس کے 2باشندوں کوہلاک کیاگیاتھا تاہم افغان حکام نے یہ واضح نہیں کیا گرفتارکی جانے والی خاتون کی قومیت کی شناخت کس بنیاد پر کی گئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاتھا کہ فرانسیسی اور الجزائر کے جنگجوؤں (جن میں بعض شام سے آئے ہیں) افغانستان میں داعش میں شمولیت اختیار کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں