الیکشن کمیشن آج انتخابی فہرستیں آویزاں کردے گا

راولپنڈی میں199مقامات مختص، حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی کا عمل جاری


APP March 26, 2018
راولپنڈی میں199مقامات مختص، حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی کا عمل جاری۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستی کیلیے انتخابی فہرستوں کی اشاعت آج کو کرے گا جب کہ یہ فہرستیں ملک بھر میں قائم ڈسپلے مراکز میں 24 اپریل تک آویزاں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایسے ووٹر جو اپنے ووٹ کا اندراج یا منتقلی چاہتے ہیں وہ اپنے قومی شناختی کارڈکے ہمراہ ان ڈسپلے مراکز میں آکر اپنا ووٹ درج یا منتقل کرا سکتے ہیں۔

ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستی کیلیے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈکیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ڈسپلے سینٹر انچارج کے پاس سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ضلع راولپنڈی میں تصدیق شدہ ابتدائی ووٹرز فہرستیں (آج) 26مارچ سے سکولز کالجز سمیت دیگر 199اہم مقامات پرآویزاں کی جائیں گی جبکہ فہرستوں پر اعتراضات کی وصولی و جانچ پڑتال کے لیے راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں 32نظر ثانی اتھارٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔

دریں اثنا حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز اتوار کوکھلا رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں