راجیو گاندھی اسلحہ کے سودے میں مڈل مین تھے وکی لیکس

سوئیڈش گروپ سابسکینڈیا نے بھارت کواپنے جنگی جہاز وگن کی فروخت کے لیے راجیو گاندھی کی خدمات حاصل کی تھیں۔


Sana News April 09, 2013
سوئیڈش گروپ سابسکینڈیا نے بھارت کواپنے جنگی جہاز وگن کی فروخت کے لیے راجیو گاندھی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ فوٹو: رائٹرز

بھارت کے نامورسیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم مرحوم راجیوگاندھی نے مبینہ طور پر70 کی دہائی کے دوران اسلحہ کے سودے میں مڈل مین کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بات روزنامہ دی ہندو نے وکی لیکس کی جانب سے جاری نئی معلومات کے حوالے سے بتائی ہے ۔ علاوہ ازیں خفیہ دستاویزات سے دنیا بھر کے ایوانوں کی بنیادیں ہلا دینے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے آج مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خفیہ دستاویزات امریکی انٹیلجنس اورکانگریس کی کارروائی سے متعلق ہوگی۔ بھارتی اخبار کے مطابق سوئیڈش گروپ سابسکینڈیا نے بھارت کواپنے جنگی جہاز وگن کی فروخت کے لیے راجیو گاندھی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ وجہ یہ تھی کہ اس زمانے میں ان کی والدہ اندرا گاندھی وزیراعظم تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں