ویسٹ انڈیز سے سیریز پی سی بی اپنے ٹکٹ بھی شائقین کو دے گا

بورڈ کے لیے مختص ٹکٹ کا کوٹا بھی عوام کے لیے آج سے فروخت کیا جائے گا۔


کالی آندھی اور گرین شرٹس کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اتوار، پیر اور منگل کو ہوں گے. فوٹو : فائل

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز کیلیے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کیلیے اپنے ٹکٹوں کے مختص کوٹے کو بھی شائقین کیلیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو ٹکٹ فروخت کرنے کے آغاز کے ساتھ ہی سیریز کے تینوں میچز کے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ کی فروخت بند کردی گئی تھی تاہم اب پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی سی بی کی جانب سے روکے ہوئے ٹکٹ بھی فروخت کیلیے پیش کردیے گئے۔

بورڈ کے فیصلے کے بعد جمعہ کوصبح 9 بجے سے دوبارہ نامزد کردہ کوریئر سروس کی مخصوص برانچز پر عوام کے لیے 500 اور ایک ہزار روپے مالیت کے ٹکٹ دستیاب ہونگے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرکٹ کے مداحوں کو میچز دیکھنے کے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔دریں اثنا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز کے لیے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

گزشتہ صبح 9 بجے سیریز کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز ہوا۔ پی سی بی کی منظور شدہ کوریئر سروس کی 32 مخصوص شاخوں میں ٹکٹ کی فروخت شروع ہوئی، 32 مراکز پر ٹکٹ فروخت ہونے شروع ہوئے، لیکن لوگوں کو اس وقت سخت کوفت رہی کہ ان کو پہلے اور دوسرے دن کے لیے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ نہیں مل سکے، ان سے کہا گیا کہ یہ ٹکٹ فروخت ہوچکے، بعدازان سیریز کے تینوں میچز کے لیے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کے تمام ٹکٹ بھی فروخت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں