350یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکافیصلہ کالعدم

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوںکو 350یونٹ سے اوپرمذکورہ چارجزوصول کرنے کی اجازت


Sana News April 09, 2013
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوںکو 350یونٹ سے اوپرمذکورہ چارجزوصول کرنے کی اجازت فوٹو: فائل

لاہورہائیکورٹ نے350یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 350 سے اوپر یونٹس پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی اجازت دیدی۔

لاہورہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست میں کہاگیا تھا کہ 300یونٹ تک جو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لیے جاتے ہیں وہ سراسر غیرقانونی ہیں لہٰذا ان کو معطل کیاجائے۔ لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں انھیں غیرقانونی قرار دیتے ہوئے معطل کردیا تھا۔ پیر کو فیسکو کمپنی نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ 350 یونٹ سے اوپر یہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز روکنے کا فیصلہ سراسرغلط ہے۔



عدالت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ یکم اپریل سے 350 یونٹ سے اوپر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرسکتی ہیں۔ عدالت نے22اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں