لاہور میں عمران خان پر دہشت گردوں کے حملہ کا خدشہ

عمران خان پر دورہ لاہور کے دوران دہشت گرد حملہ کرسکتے ہیں، پولیس کا پی ٹی آئی قیادت کو خط


میاں اسلم March 31, 2018
پولیس نے عمران خان پر حملے کے حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا تھا فوٹو: فائل

پولیس نے تحریک انصاف کو عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تحریری طور پر عمران خان پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔



خط میں کہا گیا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں عمران خان کو نشانہ بناسکتے ہیں، اس کے لئے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سیکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار لوگ بھی تقریبات کے دوران مزید حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ عمران خان تحریک انصاف کی رکن سازی مہم کے دوران ہفتے اور اتوار کو لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں