بھارت میں 4 منزلہ ہوٹل ٹرک ٹکرانے سے منہدم 10 افراد ہلاک

اندور شہر میں واقع ہوٹل رات گئے گرا، امدادی کارروائیاں مکمل، 2 افراد زخمی ہوئے


خبر ایجنسی April 02, 2018
اندور شہر میں واقع ہوٹل رات گئے گرا، امدادی کارروائیاں مکمل، 2 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

بھارتی شہر اندور میں 4 منزلہ ہوٹل کی عمارت منہدم ہو جانے کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی رات گئے پیش آیا، پولیس کے مطابق تمام فوری امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس ہوٹل کی عمارت کافی پرانی تھی تاہم فی الحال اس عمارت کے منہدم ہو جانے کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ہوٹل کی عمارت مبینہ طور پر اس وقت منہدم ہو گئی، جب ایک بڑی مال بردار گاڑی اس سے ٹکرائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔