مقبوضہ کشمیر میں مظالم پنجاب اسمبلی میں بھارتی سفارتی عملے کی ملک بدری کا مطالبہ

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے، مذمتی قرارداد کا متن


میاں اسلم April 02, 2018
بھارت کے ساتھ ہر قسم کے رابطے فوری طور پر ختم کیے جائیں؛ فوٹوفائل

بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

ایکسریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قراداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت گزشتہ 70 سالوں سے بے گناہ کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے اور بھارتی دہشتگرد فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کا قتل عام کررہی ہے، مقبوضہ وادی میں وحشیانہ فوجی آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پیلٹ گن ،فائرنگ اور آنسو گیس کا کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے، یہ ایوان اس وحشیانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے رابطے فوری طور پر ختم کیے جائیں، بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے، بھارتی سفارتی عملے کو فوراً پاکستان سے نکلنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فلموں کی نمائش پربھی مکمل پابندی لگائی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 17 معصوم و بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 300 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آج وادی میں مکمل طور پر ہڑتال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں