پی اے سی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

4 سال میں کسی سوسائٹی کواین اوسی نہیں دیا، عثمان باجوہ


گمراہ کن ایف آئی آردرج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم۔ فوٹو: فائل

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیرکے حوالے سے بے ضابطگیوں کے بارے میں گمراہ کن ایف آئی آر درج کرنے والے اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کرنے کے احکام جاری کر دیے۔

کمیٹی نے اسلام آباد میں قائم غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکیخلاف کارروائی کرنے اور مونال ہوٹل کی آئندہ لیزکاٹینڈر بھی شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس پیر کو کنوینر میاں عبدالمنان کی زیرصدارت ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کوآگاہ کیا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیرکے سلسلے میں درج کی جانیوالی ایف آئی آرواضح نہیں تھی جس کے باعث صحیح نتائج اخذنہیں کیے جا سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ نے یقین دہانی کروائی کہ سارے معاملات کامفصل جائزہ لیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ وفاقی دارالحکو مت میںقائم غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکیخلاف بھی کارروائی کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ ہم نے گزشتہ4سال سے کسی بھی ہائوسنگ سوسائٹی کو این اوسی جاری نہیں کیا، منظورشدہ لے آئوٹ پلان کے مطابق کام نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کویقینی بنایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔