سیمنٹ کی قیمتوں میں 1 ماہ کے اندر 60 روپے تک کا اضافہ

لاہور میں سیمنٹ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 50سے60روپے کا اضافہ ہوا جس سے سیمنٹ کی قیمت 590 روپے فی بوری ہوگئی۔


Express Tribune Report April 04, 2018
لاہور میں سیمنٹ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 50سے60روپے کا اضافہ ہوا جس سے سیمنٹ کی قیمت 590 روپے فی بوری ہوگئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان بھر میں گزشتہ 4 ہفتوں سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کارجحان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں اب تک سیمنٹ کی قیمت 60 روپے فی بوری ہوچکی ہیں، گزشتہ چند روز میں نرخ 10روپے بڑھے، لاہور میں سیمنٹ کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 50سے60روپے کا اضافہ ہوا جس سے سیمنٹ کی قیمت 590 روپے فی بوری ہوگئی۔

جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ کے عاطف ظفر نے بتایا کہ کوئل کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی 5فیصد بے قدری اور ٹھوس طلب سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔

عارف حبین لمیٹڈ انویسٹر واچ کی ہفتہ وار پرائس اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 2 اپریل کو بڑھ کر 543روپے فی بوری ہوگئی جو 26 فروری کو 521روپے تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں