خسرے نے بہن بھائیوں سمیت4 بچوں کی جان لے لی

وبا شدت اختیار کرگئی، متعدد بچے مبتلا، دیہی علاقوں میں صورتحال مزید ابتر


Nama Nigaran April 04, 2018
وبا شدت اختیار کرگئی، متعدد بچے مبتلا، دیہی علاقوں میں صورتحال مزید ابتر۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ میں خسرے کی وبا نے شدت اختیار کر لی اور بہن بھائی سمیت 4 بچے دم توڑ گئے۔

جام صاحب اور نواح کو خسرے نے بری طرح لپیٹ میں لے لیا۔ موذی مرض میں مبتلاگاؤں لال بخش سیٹھار دیہہ سات اکرو میں 2 بہن بھائی ڈیڑھ سالہ شاہدہ اور 3 سالہ میر حسن سیٹھار جاں بحق ہو گئے جبکہ قریبی دیہات صادق سیٹھار، محمد سیٹھار اور شیر سیٹھار سمیت دیگر کے 15 سے زائد بچے خسرے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ڈگری سے نامہ نگار کے مطابق خسرے کی وبا شدت اختیارکرگئی ۔ موذی مرض کا شکار 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد بچے مرض میں مبتلا ہیں۔

ہلاک شدگان میں نواحی گاؤں تاج محمد پی پی کے ڈیڑھ سالہ وکرم اور3 سالہ بھگوان داس شامل ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں