شہبازشریف کاشتکار ہیں کاغذات نامزدگی سے انکشاف

شہبازشریف کو2010میں867کنال اراضی سے 35لاکھ آمدن ہوئی جس پر4لاکھ 45ہزار 500روپے زرعی ٹیکس ادا کیا


Khalid Qayyum April 11, 2013
شہبازشریف کو2010میں867کنال اراضی سے 35لاکھ آمدن ہوئی جس پر4لاکھ 45ہزار 500روپے زرعی ٹیکس ادا کیا. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں درج تفصیل سے انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف پیشے کے لحاظ سے کاشتکار ہیں۔

ان کو2010میں867کنال اراضی سے 35لاکھ آمدن ہوئی جس پر4لاکھ 45ہزار 500روپے زرعی ٹیکس ادا کیا ۔ 2011میں677کنال اراضی سے ایک کروڑ65لاکھ 46ہزار 705 روپے آمدن ہوئی اور27لاکھ 82ہزار 500روپے زرعی ٹیکس دیا ۔ 2012 میں بھی اسی677کنال اراضی سے ایک کروڑ 64لاکھ 50ہزار روپے آمدنی ہوئی جس پر 25لاکھ زرعی ٹیکس ادا کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے 2012 میں ایک کروڑ 49لاکھ 34ہزار 600روپے آمدن پر26لاکھ 11ہزار132 روپے انکم ٹیکس اداکیا۔2011میں ایک کروڑ 28لاکھ 41 ہزار802روپے روپے آمدن پر22لاکھ91ہزار 502 روپے ٹیکس اداکیا جبکہ 2010میں 31لاکھ 63ہزار 254 روپے آمدن پر 2لاکھ 55ہزار 457روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔ شہباز شریف کے رواں مالی سال کے آغاز 30جون 2012تک خالص اثاثوںکی مالیت 33کروڑ 69لاکھ 56ہزار 406روپے بتائی گئی ہے جبکہ جون2011میں ان کی مالیت 39کروڑ35لاکھ 14ہزار 879 روپے تھی ۔ اس طرح ایک سال میں ان کے اثاثوں میں5کروڑ65لاکھ 58 ہزار 473روپے کی کمی ظاہر کی گئی ہے ۔

غیرمنقولہ جائیداد میں ماڈل ٹائون 96ایچ کی رہائشگاہ کو شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی ملکیت ظاہر کیا گیا ہے۔27ہزار مربع فٹ کی اس رہائشگاہ کی موجودہ قیمت 12کروڑ روپے بتائی گئی ہے، موضع نانک اور موضع رائے کی 465 کنال 2مرلے اراضی کو شریف ملک پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قرضے کیلیے رہن رکھا گیا ہے۔ شہباز شریف نے حبیب بنک کی نیومسلم ٹائون برانچ میں اپنے اکائونٹ نمبر 1019-79006041-03میں15 لاکھ روپے جمع کرا رکھے ہیں۔اسکے علاوہ ان کے پاس کوئی نقدی نہیں ہے۔ وہ اپنے خاندان کے زیرانتظام مختلف کمپنیوں میں شیئرہولڈر بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔