نیب کے علیم خان کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے

علیم خان اور ان کے رشتہ داروں کی خریدی گئی اور وراثتی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، مراسلے کا متن


طالب فریدی April 09, 2018
علیم خان کے بعد ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع فوٹو: فائل

نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور ان کے والدین کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی بیرون ملک آف شور کمپنی ہیکسیم کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاہے۔ نیب لاہور نے علیم خان کے بعد ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔ نیب لاہور نے علیم خان اور ان کے قریبی عزیز و اقارب کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھجوائے ہیں۔



نیب کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ علیم خان اور ان کے رشتہ داروں کی 1985 سے اب تک فروخت ہونے والی جائیداد، خریدی گئی اور وراثتی جائیدار کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اور ریکارڈ سے متعلقہ مصدقہ دستاویزات 12 اپریل تک نیب لاہور میں جمع کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں