بھارتی پولیس مین باکسر کو بدلے کا انتظار

اس سال کے آخر تک میں پروفیشنل باکسنگ میں آؤں گا اور اس کی واحد وجہ اسپینس کو سبق سکھانا ہے، کرشن


AFP April 12, 2018
اس سال کے آخر تک میں پروفیشنل باکسنگ میں آؤں گا اور اس کی واحد وجہ اسپینس کو سبق سکھانا ہے، کرشن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کامن ویلتھ گیمز میں شریک بھارتی پولیس مین و باکسر وکاش کرشن انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔

بھارتی پولیس مین و باکسر وکاش کرشن 6 برس سے انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں، وہ پروفیشنل بن کر اسٹار امریکی باکسر ایرول اسپینس کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ گولڈ کوسٹ میں انھوں نے 75 کے جی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، وکاش کا لندن اولمپکس میں اسپینس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ابتدائی طور پر انھیں فاتح قرار دیا گیا مگر بعد میں امریکی کیمپ کی جانب سے اپیل پر فیصلہ تبدیل کردیا گیا، وہ ابھی تک اس بات کو نہیں بھول پائے ہیں۔

کرشن نے کہاکہ اس سال کے آخر تک میں پروفیشنل باکسنگ میں آؤں گا اور اس کی واحد وجہ اسپینس کو سبق سکھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں