کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں گلوکار بلال مقصود

جولوگ اس وقت ملک میں حکمرانی کے لیے قابض ہیں وہ دوبارہ منتخب ہوکرآئے توپاکستان کوشدیدنقصان پہنچے گا۔ بلال مقصود


Umair Ali Anjum April 12, 2013
جولوگ اس وقت ملک میں حکمرانی کے لیے قابض ہیں وہ دوبارہ منتخب ہوکرآئے توپاکستان کوشدیدنقصان پہنچے گا۔ بلال مقصود. فوٹو فیس بک

معروف گلوکار اور سٹینگزبینڈ کے روح رواں بلال مقصود نے کہا ہے کہ اگر آئندہ ملکی الیکشن صاف اورشفاف ہوئے تو مجھے یقین ہے کہ ہم کرپٹ حکمران اورجعلی ڈگری ہولڈرزسے نجات حاصل کرلینگے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جولوگ اس وقت ملک میں حکمرانی کے لیے قابض ہیں وہ دوبارہ منتخب ہوکرآئے توپاکستان کوشدیدنقصان پہنچے گا۔اب وہ وقت چلاگیاکہ جب بریانی کی دیگوں کے ساتھ ووٹرزکوگھروں سے ٹرکوں اورگاڑیوں میں ڈال کرلے جایاجاتاتھااب لوگوں کوعقل آچکی ہے اس وقت جوپاکستانی عوام کا حال ہے ایساکبھی نہیں دیکھاتھا۔



جمہوریت کے لیے آمریت کے خاتمے کانعرہ لگانے والوں نے پاکستان کا جوحال کیاہے اسے دیکھ کربے انتہادکھ ہوتاہے ۔بلال مقصود کا کہنا تھا کہ میراکسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں نہ ہی کسی کوسپورٹ کرونگامگربہت سوچ سمجھ کراپنے ووٹ کا استعمال کرونگاماضی میں جھوٹے دعوں سے بہت بے وقوف بنایاجاتارہاہے انھوں نے مزیدکہاکہ میں اپنی نئی ایلبم پرکام کررہاہوں جوجلدعوام کو سننے کوملے گا اس میں بھی میں نے دوگانے موجودہ ملکی حالات کودیکھتے ہوئے گائے ہیں جس میں سے ایک کی شاعر میرے والدانورمقصود کی لکھی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں