پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، قرارداد کا متن


میاں اسلم April 12, 2018
حکومت نے پارلیمنٹ سے منظور کردہ سالانہ بجٹ خسارے کی حد سے زیادہ قرضے لیے، قرارداد کا متن فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کی قرارداد تحریک انصاف کی ڈاکٹر نوشین حامد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ سے منظور کردہ سالانہ بجٹ خسارے کی حد سے زیادہ قرضے لیے، 8 ماہ میں حکومتی قرضے 22 اعشاریہ 9 فیصد تک پہنچ گئے، جس سے ملکی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے جبکہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، اس لئے یہ ایوان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں