کامن ویلتھ گیمز کا رنگارنگ تقریب میں اختتام

آسٹریلوی بادشاہت برقرار رہی، یوسین بولٹ ’’ ڈی جے ‘‘ بن گئے


خبر ایجنسی April 16, 2018
آسٹریلوی بادشاہت برقرار رہی، یوسین بولٹ ’’ ڈی جے ‘‘ بن گئے۔ فوٹ: سوشل میڈیا

سابق اسپرنٹ اسٹار یوسین بولٹ کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں 'ڈی جے' بن گئے جب کہ رنگارنگ تقریب کے دوران بولٹ اچانک ڈیکس پر نمودار ہوئے۔

گولڈ کوسٹ میں منعقدہ گیمزمیں سوئمنگ پول اور ٹریک سائیکلنگ میں میزبان آسٹریلیا کی بادشاہت قائم رہی جبکہ جمیکا کو ریٹائرڈ بولٹ کی کمی کا شدت سے احساس ہوا، اس کے ایتھلیٹس اسپرنٹ ایونٹس میں جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

گیمزکے دوران کسی بھی ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ میں ملوث ہونے کا انکشاف نہیں ہوا تاہم بھارت دو مرتبہ 'نو نیڈل پالیسی' کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا جس کی وجہ سے اس کے دو ایتھلیٹس کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

گیمز کے دوران مختلف سماجی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہا، خاص طور پر برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو اپنی کالونی بنانے کے حوالے سے ان گیمز کو کامن ویلتھ کے بجائے 'اسٹولین ویلتھ (چرائی ہوئی دولت) گیمز ' کا نام دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی 100 کے قریب مظاہرین نے اسٹیڈیم کی جانب مارچ کیا جن کو روکنے کیلیے بہت بڑی تعداد میں پولیس موقع پر موجود تھی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی، گیمز کے آخری روز سخت گرمی کی وجہ سے ایتھلیٹس کی حالت بھی خراب ہوئی جبکہ میراتھن ریس میں نیچے گرنے والے اسکاٹش ایتھلیٹ کالم ہاکنز کے واقعے پر آرگنائزرز کو تنقید کا سامنا رہا جبکہ گرے ہوئے ایتھلیٹ کی تصاویر بنانے پرآفیشلز نے وہاں پر موجود شائقین کی مذمت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔