تحریکِ انصاف نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام تجویز کردیئے

نگراں وزیر اعظم کے لئے عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام تجویز کئے ہیں


میاں اسلم April 16, 2018
عمران خان نے سینیئر رہنماؤں کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کے لئے نام فائنل کئے، ذرائع فوٹو: فائل

تحریکِ انصاف نے نگراں وزیراعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے تین تین ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کے لئے 3 ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، تحریک انصاف نے جن ناموں کو فائنل کیا ہے ان میں عبدالرزاق داؤد، تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی تینوں نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔

عبدالرزاق داؤد 1999 سے 2002 تک پرویز مشرف کی کابینہ میں وزیر تجارت رہ چکے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999 سے 2006 تک گورنر اسٹیٹ بینک رہے۔

دوسری جانب پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کے لیے ڈاکٹر سلمان شاہ، شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ نام وزیر اعلی کے سامنے رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں