بلوچستان میں بڑے آپریشن کی تیاریاں جرائم پیشہ گروپوں کے کارندوں کی فہرستیں تیار

الیکشن سے قبل سیاسی، مذہبی اور لسانی جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ذرائع


محمد اکرم April 16, 2018
سیاسی جماعتوں کے اراکین کی جانچ پڑتال اور کارکنوں کے کوائف پر بھی کام جاری ہے فوٹو: فائل

بلوچستان بھر میں الیکشن سے قبل امن و امان بحال رکھنے کے لیے مختلف سیاسی، مذہبی اور لسانی جماعتوں میں شامل جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لیے فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں میں پریشر گروپس، اثر و رسوخ رکھنے والے اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر عوام کو تنگ کرنے والے تمام جرائم پیشہ افراد و گروپس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کو نظر بند کرنے، تھانوں میں بند کرنے یا مقدمات میں گرفتار کرنے کی کسی ایک تجویز پر عمل کیا جائے گا، بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے اہم ترین حساس اداروں نے نا صرف کام شروع کردیا ہے بلکہ ایسے گروپوں کی بلا تفریق فہرستیں بھی مرحلہ وار تربیت دی جارہی ہیں، اس سلسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی جماعت کو خاص طور پر ٹارگٹ نہ کیا جائے بلکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی سے پہلے ان کے نام و کوائف وغیرہ سامنے لائے اور تمام ثبوتوں کے ساتھ کام کیا جائے۔

بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ، پشین ، مستونگ ، نوشکی، حب اور خضدار میں ایسے گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں چند کو مکمل سیاسی حمایت حاصل ہے، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اراکین کی جانچ پڑتال اور کارکنوں کے کوائف کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں