شوگر ملز مالکان نے حکومتی چھوٹ کی آڑ میں اربوں روپے کمالیے

وگر ملز مالکان نے اربوں روپے اعانت لینے کے علاوہ چینی کی برآمدپر50 ارب روپے کمالیے


Zafar Bhutta April 18, 2018
سبسڈی دینے سے خزانے کوبھاری نقصان،کاشتکاربدستورادائیگیوںسے محروم فوٹو : فائل)

شوگر ملز مالکان نے اربوں روپے اعانت لینے کے علاوہ چینی کی برآمدپر50 ارب روپے کمالیے جبکہ کاشت کاروں کو تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئیں جبکہ حکومت نے اب سبسڈی کم کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

شوگرمافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچانے کے بعد اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ملز مالکان نے چینی کی برآمد پر اربوں روپے سبسڈی لینے کیلئے اسے گمراہ کیا گیا اورکاشت کاروں کے نام پر50ارب روپے کمالئے ۔ حکومت اب یہ بھی محسوس کررہی ہے کہ شوگرملزمالکان کسی ضابطے (ریگولیشن) کے بغیرکام کررہے ہیں ۔وہ چاہتی ہے کہ صوبائی حکومتیں ان کی نگرانی کریں ۔

حکومت نے کاشت کاروں کو ادائیگی کیلیے شوگرملزمالکان کوچینی کی برآمدکی اجازت دی تھی۔ گزشتہ سال دستمبرمیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملزمالکان کو کم ازکم 15ارب روپے کافائدہ پہنچایا جوپہلے ہی پنجاب اورسندھ کے کاشت کاروں کو فی 40 کلوگرام گنے کیلئے صرف140روپے ادا کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں