عدالت عظمیٰ میں ملک بھر سے صرف 250 فوجداری اپیلیں باقی ہیںجسٹس آصف سعید
مقدمات میں التوا نہیں دیا جائے گا اور آج کاکام آج ہی ہوگا، جسٹس آصف کھوسہ
عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں سارے پاکستان سے صرف 250 فوجداری اپیلیں باقی رہ گئیں جنہیں جلد نمٹادیا جائیگا، 24 سال کاالتوا ختم کردیا گیا۔
ضمانت کے ایک مقدمے میں فاضل جج نے کہاکہ انہوں نے 2 ہفتے کراچی رجسٹری میں سماعت کی اوروہاں پر زیرالتوا تمام فوجداری مقدمات نمٹادیے جبکہ کوئٹہ میں بھی التواکا شکار تمام مقدمات نمٹا دیے گئے ۔اس پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا یہ تاریخی کامیابی ہے، جسٹس آصف سعیدکھوسہ کا کہنا تھا کہ اسی لیے مقدمات میں التوا نہیں دیا جائے گا، آج کاکام آج ہی ہوگا۔