قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

دورئہ انگلینڈ کے لیے کمزور ترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گی، قرارداد


Khusosi Report April 21, 2018
دورئہ انگلینڈ کے لیے کمزور ترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گی، قرارداد۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی نے دورئہ انگلینڈ کے لیے 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے، مگر انتخاب میں اقربا پروری اور سفارشی کھلاڑیوں کی بھرمار نے کمیٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دورئہ انگلینڈ کے لیے کمزور ترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گی، ایسے کھلاڑی نظر انداز کیے گئے جن کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترین تھی، انھیں کیمپ میں بلا کر ڈراپ کیا گیا حالانکہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی ٹاپ پر تھے۔

دوسری جانب ان فٹ اور سفارشی کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا جو میرٹ پر پورا اترنے والوں سے سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیاکہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔