فضل الرحمن کی جان کوخطرہ ہے سیکیورٹی واپس نہ لی جائے آئی جی پختونخوا کو خط

مولانافضل الرحمان قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنماء ہیں ان کی جان کوشدید خطرات لاحق ہیں، خط کا متن


ظفر علی سپرا April 21, 2018
مولانافضل الرحمان قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنماء ہیں ان کی جان کوشدید خطرات لاحق ہیں، خط کا متن۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے پرجے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئی جی پولیس کوخط لکھتے ہوئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے گھرتعینات اہلکار واپس چلے گئے ہیں جبکہ سکواڈ میں شامل اہلکار مولانا فضل الرحمان کے پنچاب کے دورے کیوجہ سے واپس نہیں جا سکے۔

ذرائع نے بتایا مولانافضل الرحمان کے اسٹاف نے آئی جی پختونخوا کو خط تحریرکیا کہ مولانافضل الرحمان قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنماء ہیں ان کی جان کوشدید خطرات لاحق ہیں اس سے قبل بھی ان پرتین خودکش حملے اور ان کے گھر پر تین حملے ہوچکے ہیں اس لیے ان حالات میں مولانافضل الرحمان کی سکیورٹی واپس نہ لی جائے اوراس حوالے سے جاری احکامات واپس لئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں