شہباز شریف نے’’ سیاسی کارڈز اور اننگ ‘‘ کا استعمال شروع کردیا

شہبازشریف کو اہم فیصلے کرنے میں نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ہے۔


عامر خان April 21, 2018
شہبازشریف کو اہم فیصلے کرنے میں نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کو بحران سے نکالنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلیے اپنے '' سیاسی کارڈز اور اننگ '' کا استعمال شروع کردیا ہے۔

سیاسی کارڈز کو استعمال کرنے کے حوالے سے شہباز شریف کی نواز شریف سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے ۔شہبازشریف کو اہم فیصلے کرنے میں نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ہے۔

ن لیگی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ شہباز شریف پارٹی صدر کا عہدہ سنھبالنے کے بعد پارٹی معاملات پر بتدریج کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سیاست میں بھی بتدریج فعال ہورہے ہیں۔ ناراض لیگی رہنما چوہدری نثارعلی سے کئی ملاقاتیں کی ہیں اور تقریبا رضامند کرالیا ہے جب کہ ان کے دیگر ناراض رہنمائوں اور ارکان پارلیمنٹ سے بھی رابطے کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

شہباز شریف نے اپنا دوسرا سیاسی کارڈ بھی شو کردیا ہے۔ جس کے تحت ن لیگ نے آئندہ عام الیکشن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مخالف انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شہباز شریف نے اپنا پہلا سیاسی پڑائو سندھ کو بنایا ہے۔ اب 22اپریل کو کراچی کا دوسرا تنظیمی دورہ کررہے ہیں۔ جس میں ایم کیوایم پاکستان ،اے این پی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے رہنمائوں سے ملیں گے۔

ن لیگ نے طے کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کیلیے وہ''گرینڈ ڈیموکریٹک اتحاد '' کا حصہ بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں