ہنرمند پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک میڈیا مہم کا فیصلہ

جی سی سی ممالک میں کانفرنسوں اورروڈ شوز کا انعقاد کیا جائیگا، اورسیزایمپلائمنٹ کارپوریشن


نوید معراج April 23, 2018
جی سی سی ممالک میں کانفرنسوں اورروڈ شوز کا انعقاد کیا جائیگا، اورسیزایمپلائمنٹ کارپوریشن۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: اوورسیزایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان کی ہنرمندافرادی قوت کیلئے روزگار یقینی بنانیکی غرض سے بیرون ملک بڑے پیمانے میڈیامہم چلائے گی۔

اورسیزایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمدجمشید نے بتایاکہ یہ پروموشنل مہمات ادارے کے ویب پورٹل کے علاوہ غیرملکی الیکٹرانک ،پرنٹ اورسوشل میڈیاکے ذریعے چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کویت ، اومان،بحرین، قطر ، لیبیا ، ملائیشیا اورجنوبی کوریاکی زیادہ مواقع کے حامل ملکوں کے طورپرنشاندہی کی گئی ہے اورادارہ اس ضمن میں پاکستانی ہائی کمشنزوسفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

محمد جمشید نے کہاکہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں الیکٹرانک میڈیاکے ذریعے مہم ممکن نہیں ہے اسلئے وہاں تقاریب،کانفرنسوں اورروڈشوز کاانعقادکیاجائیگا ۔ پاکستان کے پاس اسوقت 4ملین سے زائدہنرمندی افرادی موجودہے جن میں سے اڑھائی ملین عالمی معیارات پرپورااترتی ہے اوروہ ترسیلات زرکے ذریعے ملکی کیلئے اہم کرداراداکرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاادارے کو ملک کی افرادی قوت کی برآمدمیں کمی اورہنرمندافرادکی واپسی پر تشویش ہے جو گزشتہ تین سال کے دوران تقریباً ساڑھے نو لاکھ سے 5لاکھ تک کم ہوئی ہے جوملکی تاریخ میں بلندترین شرح ہے۔

محمد جمشید نے بتایاکہ مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں کیلئے 125ملین روپے کے ایک منصوبے کا پی سی ون تیارکیاگیاتھا جس کی ڈیپارٹمنٹل ورکنگ پارٹی نے اصولی منظوری دی ہے اورتوقع ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے اجلاس میں اس کی حتمی منظوری دیدی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی کی فلاح وبہبودکیلئے مین پاورویلفیئرفنڈ کی موجودہ فیس 2000 میں 200روپے اضافے کی بھی تجویزدی گئی ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں