نقیب قتل کیس پولیس نے راؤ انوار کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

عینی شاہدین کے بیانات اور ثبوت و شواہدکے مطابق راؤ انوار نے ہی اس مبینہ پولیس مقابلے میں ’’مرکزی کردار ‘‘ادا کیا۔


حسنات ملک April 23, 2018
عینی شاہدین کے بیانات اور ثبوت و شواہدکے مطابق راؤ انوار نے ہی اس مبینہ پولیس مقابلے میں ’’مرکزی کردار ‘‘ادا کیا۔ فوٹو: فائل

GUJAR KHAN: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں پولیس نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔

ضمنی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے وقت راؤ انوار ہی پولیس پارٹی کی قیادت کررہے تھے۔ اس حوالے سے ضلع وسطی کے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد نے سپریم کورٹ کے احکام پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیادوں پر ضمنی چارج شیٹ جمع کرادی ہے جس کی ایک نقل ایکسپریس ٹریبیون کے پاس بھی ہے۔

عینی شاہدین کے بیانات اور ثبوت و شواہدکے مطابق راؤ انوار نے ہی اس مبینہ پولیس مقابلے میں ''مرکزی کردار ''ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران راؤ انوار اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں