پاکستانی دنیا کے چوتھے ذہین ترین لوگ

کیمبرج یونیورسٹی میں اے و او لیول میں ٹاپ کا پاکستانی طلبا کا ریکارڈ نہیں ٹوٹا


Express Report April 23, 2018
واحد مسلم ایٹمی قوت، 21 ویںصدی کی بڑی معیشت بن سکتا ہے، گلف نیوز۔ فوٹو؛ فائل

موقر عرب روزنامے ''گلف نیوز'' نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر کے ذہین ترین لوگوں میں پاکستانیوں کا شمار چوتھے نمبر پر ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ذہین ترین لوگوں میں پاکستانیوں کا شمار چوتھے نمبر پر ہوتا ہے ۔ کیمبرج یونیورسٹی میں اے اور او لیول کے دونوں امتحانات میں ٹاپ پوزیشنیں حاصل کرنے کے حوالے سے پاکستانی طلبہ کا قائم کردہ ریکارڈ ابھی تک نہیں ٹوٹا۔

اخبار لکھتاہے کہ پاکستان کو دنیا کے ان 11 ملکوں میں شامل کیا گیا ہے جو 21 ویں صدی میں دنیاکی بڑے معاشی ملک بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان دنیا کا پہلا اور واحد مسلمان ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا۔ اس کی فضائیہ کے ہوابازؤں کا شمار دنیا کے بہترین تربیت یافتہ ہوابازوں میں ہوتا ہے اسی طرح ملک کی میزائل ٹیکنالوجی بھی دنیامیں بہترین میزائل ٹیکنالوجیز میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے زیادآلات جراحی برآمد کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ دنیامیں 50 فیصدفٹ بال پاکستان میں تیار ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں بلند ترین پہاڑی سلسلے موجود ہیں۔ سائنسدانوں اور انجینئروں کا 7 واں بڑا گروپ پاکستان سے آتا ہے جبکہ دنیا میں چوتھا بڑا براڈبینڈ انٹرنیٹ سسٹم پاکستان میں ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں