رافیل نڈال نے ریکارڈ11ویں بار مونٹی کارلو ماسٹرز ٹرافی جیت لی

نڈال اب آئندہ ہفتے بارسلونا اوپن بھی 11ویں بار جیتنے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔


خبر ایجنسی April 23, 2018
نڈال اب آئندہ ہفتے بارسلونا اوپن بھی 11ویں بار جیتنے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

رافیل نڈال نے 11ویں بار مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کی ٹرافی جیت کر ریکارڈ کو مزید بہتر کرلیا۔

ورلڈ نمبرون اسپینش اسٹار نے فائنل میں جاپانی حریف کائی نیشکوری کیخلاف 6-3 اور6-2 سے کامیابی سمیٹی،فتح کی بدولت رافیل نڈال نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی مضبوط کرلی، نڈال اوپن ایرا میں کوئی بھی ایک ایونٹ 11 بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بنے، ان کے مجموعی کیریئر اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد اب بڑھ کر 76 ہوگئی۔

واضح رہے کہ نڈال کا 31واں ماسٹرز ٹرافی جیتنا بھی اپنے طور پر ایک منفرد ریکارڈ ہے، اس سے قبل وہ جوکووک کے ہمراہ ریکارڈ میں ساجھے داری اختیار کیے ہوئے تھے، 16 بار کے گرینڈ سلم فاتح نڈال نے کلے کورٹس پر اپنی بادشاہت قائم رکھی، نڈال اب آئندہ ہفتے بارسلونا اوپن بھی 11ویں بار جیتنے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔