صومالیہ مسلح افراد کا عدالت پر حملہ اور دھماکے میں 16 افراد ہلاک

فوجی وردیاں پہنے شدت پسندوں نے حملے سے قبل سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کیا، شدت پسندوں کے نقصان کا کچھ نہیں بتایا گیا۔


News Agienciyan/AFP April 15, 2013
فوجی وردیاں پہنے شدت پسندوں نے حملے سے قبل سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کیا، شدت پسندوں کے نقصان کا کچھ نہیں بتایا گیا. فوٹو: رائٹرز

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حملے اورمسلح افراد نے عدالت پر حملہ کرکے 16 افراد کو ہلاک کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند فوجی وردیوں میں ملبوس تھے جنھوں نے عدالت پر حملے سے قبل سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبل زوردار دھماکے بھی سنے گئے۔



حکام نے 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی لیکن شدت پسندوں کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ واقعہ موغادیشو میں عدلیہ کے مرکزی احاطے میں پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں