ایک سال میں نجم سیٹھی کے اخراجات 8 کروڑ سے بڑھ گئے

2011 میں کل سالانہ آمدنی 3 کروڑ 30 لاکھ تھی،ذاتی خرچ2 کروڑ 95 لاکھ روپے سالانہ تھا


Shahbaz Anwer Khan April 15, 2013
2012 میںآمدن3 کروڑ27 لاکھ اوراخراجات11کروڑ51 لاکھ ہوگئے،ریٹرن میں انکشاف۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی طرف سے محکمہ انکم ٹیکس کو بھیجی جانے والی ٹیکس ریٹرن اور ان کے ٹیکس اکائونٹس سے انکشاف ہوا ہے کہ ان کے سالانہ اخراجات صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں8کروڑ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اسی طرح انکم ٹیکس قوانین کی روسے ہر وہ شہری جس کی سالانہ آمدنی5 لاکھ روپے سے زائد ہے وہ ویلتھ ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کا پابند ہے لیکن انھوں نے 2012 میں یہ اسٹیٹمنٹ بھی جمع نہیں کرائی۔ نجم سیٹھی نے محکمہ انکم ٹیکس کو2011 کے جو ٹیکس ریٹرن بھجوائے، اس کے مطابق ان کی کل سالانہ آمدنی 3 کروڑ 30 لاکھ ظاہر کی گئی ہے جس کے مقابلے میں ان کا ذاتی خرچ تقریباً 2 کروڑ 95لاکھ روپے سالانہ یعنی ساڑھے 26 لاکھ روپے ماہانہ ہوا جبکہ اگلے سال یعنی سال 2012 میں انھوں نے اپنی کل سالانہ آمدن 3 کروڑ27 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ 2012 میں ان کے اخراجات گزشتہ سال سے بڑھ کر11 کروڑ51 لاکھ یعنی 95 لاکھ ماہانہ پر پہنچ گئے ۔ اس طرح ان کی ایک سال میں سالانہ ذاتی آمدن تو 3 لاکھ روپے گھٹ گئی لیکن اخراجات میں8 کروڑ 56 لاکھ کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔