نواز شریف کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جانا آصف زرداری

نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکر مغل اعظم بن گئے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی


میاں اسلم April 28, 2018
نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، آصف زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیں بڑے پیغامات بھجواتے ہیں لیکن انہیں بتادیا ہے کہ اب ہم ان کے ساتھ جنت میں بھی نہیں جائیں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک کا آئین پہلے بھٹو نے بنایا اور پھر ان کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی جب کہ پرویز مشرف کو بھی ہم نے ڈائیلاگ کے ذریعے نکالا اور جب پرویز مشرف کو نکالا تو لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ یہ کیسے ہوا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، وہ صرف اپنا سوچتے ہیں لیکن ہم اپنے ملک کا سوچتے ہیں جب کہ نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتا، سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے تاہم انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکر مغل اعظم بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں لیکن ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہمیں جنت میں بھی نہیں جانا، وہ اڈیالہ جیل کی صفائی کروارہے ہیں، انہیں کیا پتہ اب وہ کراچی کی لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور جب کہ نواز شریف تو باہر بھاگ جاتے ہیں لیکن ہمیں تو یہیں رہنا ہے، یہ ملک کو دیوالیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر سنبھالنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں